
بھارت کو دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بنانے کا مودی حکومت کا فریب بے نقاب، عوام بھوک اور قرض کے بوجھ تلے دبنے کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور، کشمیر میڈیا سروس
منگل 22 جولائی 2025 21:10
(جاری ہے)
این ڈی ٹی وی کے مطابق 20جولائی کو گجرات کے ضلع احمد آباد میں میاں بیوی اور 3بچوں کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔
والدین نے 2بیٹیوں اور ایک بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کر لی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویپل وگھیلا گھر کا واحد کفیل تھا جو آٹو رکشہ چلاتا تھا اور بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 3سال میں 1866خودکشیاں ہوئیں جن میں سے19فیصد مالی دبائو اور غربت کی وجہ سے تھیں۔ ویپل وگھیلا کی کہانی مودی کے فریب زدہ گجرات ماڈل کی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کر رہی ہے۔گجرات ماڈل کے نام پر مودی حکومت نے صرف غربت، قرض اور بے بسی پھیلائی ہے۔ گجرات میں بی جے پی کی ساتویں بار حکمرانی کے باوجود لوگ غربت اور قرض کے بوجھ تلے خودکشی پر مجبور ہیں۔جہاں سے مودی نے سیاست کا آغاز کیا، وہی گجرات آج بھی بھوک، قرض اور محرومی کی زندہ مثال ہے۔بھوک، قرض اور خودکشیاں گجرات کی بھیانک حقیقت ہیں۔ بھارت میں معاشی استحصال نے عوام کو ذہنی دبا ئواور موت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔مودی حکومت کے معاشی ماڈل کی ناکامی کاثبوت بھارت بھر میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات ہیں۔ بھارتی عوام کے لیے نہ روزگار ہے اورنہ قرض معافی کی کوئی گنجائش لیکن سرمایہ داروں کو اربوں روپے کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مائیکروسافٹ کے سرورپربڑا سائبر حملہ، 100 ادارے متاثر
-
ٹرمپ نے اوباما کی ہتھکڑیاں پہنے اور جیل میں قید ہونے کی ویڈیو شیئر کردی
-
امریکہ کا غیرامیگرنٹ ویزا ہولڈرزسے 250 ڈالر کی نئی ویزا انٹیگریٹی فیس وصول کرنے کا فیصلہ
-
کنسرٹ ویڈیواسکینڈل، سی ای او کی اہلیہ نے طلاق لینے کی ٹھان لی
-
سورج سے ہزار گنا بڑا ایک خفیہ ستارہ دریافت
-
سر میں بک گیا،بھارتی ملازم کا انوکھا استعفی وائرل
-
ضرورت پیش آئی تو ایران پرباربار حملے کریں گے، امریکی صدر
-
آئی ایم ایف کی تاریخ کی بااثر ترین خاتون نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
-
یو اے ای میں روزگار کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری
-
مسجد الحرام میں زائرین ویل چیئر اب مشترکہ پورٹل سے حاصل کر سکیں گے
-
بھارتی بے رحم شخص بچے پر خونخوار کتا چھوڑنے کے بعد ہنستا رہا، ویڈیو وائرل
-
ٹرمپ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں پر حیران ہیں، وائٹ ہائوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.