
عالمی سطح پر سولر پینل سستے، پاکستان میں بھی کسٹم نے درآمدی ویلیو گرا دی گئی
منگل 22 جولائی 2025 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات کی نشان دہی کی کہ مقرر کردہ کسٹمز ویلیو عالمی قیمتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس سے درآمد کنندگان کو بینکوں کے ساتھ لین دین میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
کئی کیسز میں کسٹمز ویلیو، ڈیکلئیر کردہ ٹرانزیکشن ویلیو سے زیادہ تھی، جس سے کلیئرنس میں تاخیر ہو رہی تھی۔19 فروری 2025 کو ہونے والی ابتدائی مشاورت میں بیشتر اسٹیک ہولڈرز اور درآمد کنندگان نے پچھلی ویلیوایشن رولنگ میں درج ٹیئر بیسڈ کٹیگریزیشن کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ شرکا نے مقف اختیار کیا کہ جولائی 2024 کے بعد سے سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور پاکستان میں جاری سولر نمائشوں سے مارکیٹ ویری فکیشن کی بھی درخواست کی گئی۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ کچھ بڑے درآمد کنندگان ابتدائی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ وہ چین میں ہونے والی ایک بین الاقوامی نمائش میں مصروف تھے، جو تقریبا دو ماہ پر محیط ہے۔بعدازاں ہونے والے اجلاس میں بھی بیشتر شرکا نے قیمتوں میں کمی کے موقف کو دہرایا اور کسٹمز ویلیو میں کمی کی درخواست کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے تجارتی انوائسز، جی ڈی دستاویزات اور دیگر شواہد جمع کرائے جو مختلف اقسام کے سولر پینلز کی موجودہ قیمتوں کو ظاہر کرتے تھے۔مزید برآں گزشتہ 90دنوں کا کلیئرنس ڈیٹا حاصل کر کے اس کا بغور جائزہ لیا گیا تاکہ فیصلہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیا جا سکے۔کسٹمز ویلیو کے تعین کیلئے کسٹمز ایکٹ 1969کے سیکشن 25 کے تحت دستیاب طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم، سیکشن 25(1)میں دیے گئے ٹرانزیکشن ویلیو میتھڈ کو درکار معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لاگو نہیں کیا جا سکا۔ آئیڈینٹیکل گوڈز ویلیو میتھڈ کے تحت کچھ قیمتیں قابل عمل پائی گئیں، تاہم مکمل شواہد نہ ہونے کے باعث صرف ان پر انحصار نہیں کیا گیا۔کسٹمز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طے کردہ نئی ویلیو نہ صرف درآمدی لاگت کو کم کرے گی بلکہ بینکنگ عمل اور کلیئرنس کو بھی سہل بنائے گی، جس سے ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ضلعی انتظامیہ کے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کے دعوئے کھوکھلے
-
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد
-
وزیراعظم سے سنٹانا ایجوکیشن کے بانی اور چیئرمین ڈگ بیکر کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان تیسرا بڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا
-
بانی پی ٹی آئی کا بند کمرہ ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے ، میڈیا کو روکا جا رہا‘ یہ سب آئین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، سلمان اکرم راجہ
-
پاکستان اور چین میں میری ٹائم تعاون میں نئی پیش رفت
-
غیرمعمولی بارشیں ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہیں، محمد حنیف عباسی
-
عید پر بیوی کا بازو کاٹنے والا درندہ شوہر گرفتار
-
اپوزیشن کی تعداد بڑھنے پروزیراعلیٰ کو اے پی سی یاد آگئی‘گورنر کے پی کے
-
2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان ، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا‘ اویس لغاری
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کے صحافی اصغر ملانو کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کے سینئر صحافی ملک عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.