اقلیتی برادری کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

منگل 22 جولائی 2025 21:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد حسان ظفر کی زیر صدارت ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور اقلیتوں کے مسائل بارے کمیشن کا ایک اجلاس منگل کوہوا۔اجلاس میں اقلیتی برادری کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اقلیتی برادری کے نمائندوں کو یقینی دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ منیارٹی برادری کی املاک پر قبضوں اور دیگر مسائل کا جائزہ لیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اجلاس میں صدر پاکستان منیارٹی رائٹس کمیشن لعل چند لوہانو،صدر ہندو پنجائت ڈاکٹر راج کمار اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو بھی موجود تھے ۔