وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کاسابق گورنرپنجاب میاں محمداظہر کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 22 جولائی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے میاں محمداظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم کی سیاسی و قومی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائےگا۔

(جاری ہے)

ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا کہ میاں اظہر سینئر سیاستدان اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے، میاں اظہر کی سیاسی و قومی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائےگا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام اورغمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔