پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا

بدھ 23 جولائی 2025 10:45

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگاجس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میں آرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا،ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیاجائے گا اور کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل370کے نفاذ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

چار سال قبل یعنی 5 اگست 2019 کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی الگ ریاستی حیثیت ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی ریاست سے بے دخل کرنے کی سازش کی جس کے بعد وادی میں مظاہروں کے ڈر سے لاک ڈان نافذ کردیا گیا۔