بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ میں تین نوجوان گرفتار کر لیے

بدھ 23 جولائی 2025 16:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع بانڈی پورہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے گڈورہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران طارق احمد، بلال احمد اور مدثر احمد کو گرفتار کیا۔بھارتی فورسز نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی مرکزمنتقل کردیاہے۔