
سرحد چیمبرنے پاک؛ملائیشیا با ہمی تجارتی تعلقات کو بڑ ھا نے کیلئے ویزا کے اجر اء کے عمل کو آسان بنانے پر زور
بدھ 23 جولائی 2025 21:23
(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان میں تعینات ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری محمد زولسری بن روسدی کے ہمراہ گذشتہ روز سر حد چیمبر کا دورہ کیا ۔
ا س موقع پرسر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سیف اللہ خان، عدنان ناصر، اشفاق احمد، سلطان محمد، گل زمان اور سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند، بخت میر جان خان درانی، شیرفرزند، حسنین شیراز، قرة العین، نعیم قاسمی، سکندر اقبال، راشد اقبال صدیقی، مشتاق احمد، شہزاد قیصر، صدر گل،سر حد چیمبر سیکرٹری جنرل مقتصداحسن، فضل واحد، اشتیاق محمد پراچہ،، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز موجود تھے۔ اس موقع پر ایک ملٹی میڈیا ڈ اکو منٹری چلائی گئی جس میں مختلف شعبوں میں خیبرپختونخوا کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ چیمبر کی قیام، اس کے مقاصد، تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے والی خدمات اور دیگر اہم اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اپنے ابتد ائی کلمات میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک منافع بخش اور موزوں جگہ ہے اور انہوں نے ملائیشیا کے تاجروں کو صوبے میں تیل، گیس، پن بجلی کی پیداوار، سیاحت اور دیگر اہم شعبہ جا ت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخوا میں تیل، گیس، معدنیات، پن بجلی کی پیداوار، سیاحت، شہد، فارماسیوٹیکل اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور انہوں نے ملائیشیا کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاری کرکے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پا کستا ن میں تعینا ت ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان نے ملائیشیا میں متعدد شعبوں خصوصاً تیل، گیس، پام آئل میں دستیاب سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کا ذکر کیا اورانھوں نے خیبر پختو نخوا تاجروں سے کہا کہ وہ ان کے ملک میں مو جود ممکنہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بھر پور استفا دہ حا صل کر یں۔ سفارتکار نے تسلیم کیا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور باہمی تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری کے ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اظہر بن مزلان نے کہا کہ ان کا ملک غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی مراعات اور مراعات پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے حلال فوڈ پراڈکٹس کے تعین کے لیے ایکو سسٹم متعارف کرایا ہے۔ ہا ئی کمشنر اس با ت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کے لیے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کی صلاحیتوں سے بھر پو ر استفادہ حا صل کر یں۔سفار تکارمزلان نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان با ہمی تعلقات کے فر وغ اور ایک دوسر ے کے تجر بات سے بخوبی نبر ا ٓ ما ز ہو نے پر بھی زور دیا ہے۔ ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان نے با ہمی تجا ر ت میں درپیش پیچیدگیوں اور تمام رکاوٹوں کو مشتر کہ ا قدا ما ت کے زر یعے دور کرنے اور کاروباری برادری کو ویزوں کے تیزی و بر وقت سے اجراء کی یقین دہانی کرائی۔ انھو ں نے خطا ب کے آخر میں ملائیشیا-پاک دوستی زندہ باد (ملائیشیا-پاکستان دوستی زندہ باد) کا نعرہ بلند کیا۔
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
-
مہنگائی کا طوفان، آٹے کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر
-
اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کا نیا نظام پرزم پلس متعارف کرادیا
-
لاہور : صرافہ بازار میں سونا اور چاندی کے نرخ
-
ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور دیگر اہم کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتیں جاری
-
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100روپے سستا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا
-
او جی ڈی سی ایل کے گھوٹکی میں 50 کروڑ روپے مالیت کے سماجی منصوبے ہیں،ماڑی گیس کمپنی نے سوشل ویلفئیر کمیٹی میں ایک ارب روپے اور پروڈکشن بونس سکیم میں اڑھائی ارب روپے جمع کروائے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم ..
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
-
ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن
-
شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت کو595روپے کلو پر بریک لگ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.