کوٹ لکھپت جیل، نو مئی جلا وگھیرا وکیسز کے جیل ٹرائل، 24گواہوں کے بیانات قلمبند

بدھ 23 جولائی 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور میں نو مئی کے جلا وگھیراو واقعات میں راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلا وگھیراؤ کے تین مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کے دوران 24گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں جا کر راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلا وگھیراؤ کے تین مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے تمام مقدمات میں 24گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔