بھمبر،ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم ،خواتین کو کینسر سے محفوظ بنانے کی قومی کوشش

جمعرات 24 جولائی 2025 16:48

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم ،خواتین کو کینسر سے محفوظ بنانے کی قومی کوشش۔ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نواز کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی ایچ اوبھمبر ڈاکٹرارم بتول نے بتایاکہ ضلع بھر میں 9 سال سے 14 سال کی عمر تک کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک مہم کا آغاز ہوگا۔

پلان آف ایکشن تشکیل ہی34 ہزار 340 خواتین کو ابتدائی مرحلہ میں ویکسینیشن کی جائے گی۔ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیوز،4 آر ایچ سی،29 بی ایچ یو سطح پر تمام ہیلتھ یونٹس کی انتظامیہ کو ٹریننگ دے دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق صحت مند معاشرے کاقیام ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اجتماعی کام میں سب مشترکہ کاوش کریں۔

پولیس مجسٹریٹس کا بھرپور تعاون ہوگا،خصوصی مہم میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یونین کونسل سطح پربلدیاتی نمائندگان سے میٹنگ کریں گے۔ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹرارم بتول اور اے ڈی وقاص نصر نے دوران بریفنگ بتایاکہ یہ مہم قومی سطح پرموجود ہے۔پاکستان میں 3 ہزار خواتین اس کینسر سے جاں بحق ہوچکی ہیں۔سروائیکل کینسر بڑھ رہاہے۔مہم کے دوران 15 سے 45 سال تک کی عمر کی خواتین کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔

غلط معلومات کو کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور کاوش ہوگی۔مائیکرو پلان تیارہے۔ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے۔تحصیل مفتی نے علماء کرام کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہیلتھ حکام نے بتایاکہ ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) ویکسینیشن مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے بچانا ہے۔

یہ مہم عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔ابتدائی مرحلے میں یہ مہم 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں پر مرکوز ہوگی اور سرکاری اسکولوں، بنیادی صحت مراکز اور خصوصی ویکسینیشن کیمپس کے ذریعے ملک بھر میں مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'سروائیکل کینسر ایک خاموش قاتل ہے جس سے سالانہ ہزاروں خواتین متاثر ہوتی ہیں۔

HPV ویکسین ایک محفوظ اور مؤثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی بچیوں کو محفوظ مستقبل دے سکتے ہیں۔''مہم کے دوران مفت ویکسین کی فراہمی ہوگی۔ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں مہم کا آغاز، بعد ازاں دیہی علاقوں تک توسیع ہورہی ہے۔والدین اور اساتذہ کو آگاہی مہم کے ذریعے شامل کرناہے۔ویکسینیشن کے عمل میں مذہبی و سماجی رہنماؤں کی شرکت نہایت ضروری ہے۔

سماجی ردعمل اور والدین کا اعتماد بھی بڑا ٹاسک ہے۔مہم کے حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو اور مقامی کمیونٹی لیڈرز کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو ویکسین لگوانے میں بھرپور تعاون کریں۔ماہرین کے مطابق ''HPV ویکسین 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہے اور عالمی سطح پر اسے خواتین میں سروائیکل کینسر کی شرح کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں اس کا آغاز ایک تاریخی قدم ہے۔HPV ویکسینیشن مہم میں صحت عامہ کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ اگر اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا تو یہ لاکھوں بچیوں کو مستقبل میں مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیاجلاس میں مختلف متعلقہ ضلعی و تحصیل افسران،تحصیل۔مفتی عابد غزالی،صدر پریس کلب جمیل شفیع و دیگر ہیلتھ حکام شریک ہوئے۔