گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کراچی کی معروف کاروباری شخصیت حمزہ تابانی کی ملاقات،تجارتی سرگرمیوں کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 24 جولائی 2025 16:49

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کراچی کی معروف کاروباری شخصیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کراچی کی معروف کاروباری شخصیت حمزہ تابانی نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس دوران صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق گورنر نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے، نجی شعبے کی شراکت سے وہاں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت، معدنیات اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حمزہ تابانی نے گورنر خیبرپختونخوا کے جذبات اور وژن کو سراہا۔\932