اجرک کی نمبر پلیٹ کو جواز بنا کر سندھ میں لسانی ماحول پیدا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،آرگنائزنگ کمیٹی میری پہچان پاکستان

جمعرات 24 جولائی 2025 17:25

اجرک کی نمبر پلیٹ کو جواز بنا کر سندھ میں لسانی ماحول پیدا کرنے کی شدید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے اجرک کی نمبر پلیٹ کو جواز بنا کر سندھ میں لسانی ماحول پیدا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی بیڈ گورننس سے ایک طرف کرپشن کراچی کی تباہی اور کراچی اجڑا شہر بنا دیا ہے۔ حیدر آباد تباہ حال ہے دوسری جانب صوبائی وزیر لسانی سوچ اور سندھی مہاجر فسادات جیسے ماحول کو پریس کانفرنس کرکے فضا بنا رہے ہیں۔

ہم نے پہلے بھی لسانیت کو ملک کے لئے زہر قاتل قرار دیا اور اب بھی ہم کسی بھی لسانی سوچ اور مہاجروں کو متصادم کرانے کی کوئی مہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تمام جماعتوں اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو ایک قوم بننے اور ریاست پہلے سیاست بعد میں کا نعرہ دیا جس پر قوم ایک ہے اور سب کی سوچ میری پہچان پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

اجرک کی نمبر پلیٹ کا طریقہ کار بیڈ گورننس ہے مفت یہ پلیٹ دی جائے سب ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام کریں۔ میری پہچان پاکستان کے کارکنان ملک میں انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ بانیان پاکستان کا احترام سب پر لازم ہیں۔ سندھی اور مہاجر ایک جان دو قالب بنیں تصادم کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔ فیلڈ مارشل نے بھارت کو اور دنیا کے سامنے جو پاکستان کو عظیم ریاست ثابت کیا ہے ہم احمقانہ اور نفرت انگیز باتوں سے بھارت کو پراکسی وار کا موقع نہ دیں۔ایم پی پی وطن پرستی کے لئے ملک میں افہام و تفہیم کی اکائی بن کر جداگانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔