نوشہرہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشدراشدحسین شہید کی 15ویںبرسی پورے عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعرات 24 جولائی 2025 21:30

و نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) نوشہرہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشدراشدحسین شہید کی 15ویںبرسی پورے عقیدت و احترام سے منائی گئی۔میاں افتخار حسین نے شہید بیٹے میاں راشدحسین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔میاں افتخار حسین کے مطابق راشد حسین شہید کی برسی قومی امن جرگے کے بعد منائی جائے گی، عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی تاریخ کے ہر موڑ پر دہشت گردی کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نے امن کی راہ میں اپنے بزرگوں، نوجوانوں، کارکنوں اور قائدین کے جنازے اٹھائے، مگر کبھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ ہارون بلور، بشیر بلور، مولانا خانزیب شہید سے لے کر ہمارے 1200 سے زائد شہداء نے اپنے خون سے یہ گواہی دی ہے کہ یہ قوم امن چاہتی ہے اور اپنے وسائل پر حق مانگتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فخرِ افغان باچا خان کے فلسفے پر یقین رکھنے والا میں، آج بھی اُسی حوصلے، اُسی استقلال، اور اُسی عزم کے ساتھ میدان میں ہوں، ہم نے کبھی جھکنا نہیں سیکھا،آج پندرہ برس بعد بھی جب میں راشد کی تصویر دیکھتا ہوں تو مجھے صرف بیٹے کی یاد نہیں آتی، بلکہ ایک عہد، ایک نظریہ، اور ایک قربانی یاد آتی ہے، جو ہم نے امن کے لیے دی تھی۔

میاں افتخار حسین نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ آج بھی دہشت گردی کے سائے ہمارے وطن پر منڈلا رہے ہیں، لیکن ہمارا مو?قف واضح ہیہم امن کے داعی تھے، ہیں اور رہیں گے۔