سینیٹ اجلاس،پاکستان نیوی (ترمیمی)بل منظوری

جمعرات 24 جولائی 2025 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سینیٹ نے پاکستان نیوی (ترمیمی)بل 2025کی منظوری دے دی۔جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک پیش کی کہ پاکستان نیوی(ترمیمی)بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹ نے نے تحریک کی منظوری دے دی ،جس کے بعد چیئرمین نے بل شق وار منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا ،جسے منظور کر لیا گیا۔