بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

جمعہ 25 جولائی 2025 11:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ایک اورکشمیری نوجوان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ کے حکم پر ضلع کے علاقے ربن سوپور میں جاوید احمد ڈار کی تین کنال اور تین مرلہ اراضی اوررہائشی مکان ضبط کر لیا ہے۔

اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے، بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کو ا ن کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس اقدام کامقصد جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو ہراساں اور انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔رواں سال اب تک بی جے پی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کی سو سے زائد جائیدادیں ضبط کی ہیں۔