محسن نقوی کا بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین

جمعہ 25 جولائی 2025 13:43

محسن نقوی کا بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بسیہ خیل تھانے پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میںوزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہااورکہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نے جوانمردی سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے،خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کی جرأت پر فخر ہے۔