سرینگر، پولیس ہیڈکانسٹیبل حادثاتی فائرنگ میں زخمی

جمعہ 25 جولائی 2025 17:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہیڈکانسٹیبل سرینگر کے علاقے پانتھ چوک میں اس وقت زخمی ہوا جب وہ اپنی سروس رائفل کی صفائی کر رہا تھا ۔ صفائی کے دوران رائفل سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔ زخمی ہونے والا ہیڈکانسٹیبل ایک سابق رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر بطور سیکورٹی گارڈ تعینات تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔