پشاور، دو منشیات فروشوں سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 210 گرام آئس برآمد

جمعہ 25 جولائی 2025 17:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) پشاور پولیس نے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 210 گرام آئس برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کو خفیہ ذرائع سے منشیات سپلائی کی اطلاع موصول ہوئی۔ڈی ایس پی کینٹ سرکل دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی خالد آفریدی نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خیبر روڈ ڈیفنس کالونی ناکہ بندی پر عمل میں لائی گئی، جہاں مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 210 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خواجہ سراء شہزاد عرف گل پانڑہ سکنہ چمکنی اور آصف عرف ابراہیم ولد پیدل خان سکنہ ہشتنگری کے ناموں سے ہوئی ہے، جو منشیات پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرکار بھی تحویل میں لے لی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔