جنرل ساحرشمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

جمعہ 25 جولائی 2025 22:42

جنرل ساحرشمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو، باہمی دفاعی تعاون کومزید فروغ دینے پر اتفاق۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود تاکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سید زودا بوبوجن عبدالقدیر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، بات چیت میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا گیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات چیت ہوئی، تاجک مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا، قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔