سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کی 22 ویں برسی کے موقع پر یادگار شہداء ضلعی عدلیہ سیالکوٹ میں دعائیہ تقریب

جمعہ 25 جولائی 2025 22:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کی 22 ویں برسی کے موقع پر یادگار شہداء ضلعی عدلیہ سیالکوٹ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا جو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز و سول ججز اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن افضال اسلم بھی موجود تھے۔

انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہید ججوں کیلئے مغفرت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

25 جولائی 2003 کو چار جج صاحبان نے دوران ڈیوٹی ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے معائنہ کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید نے کہا کہ 25 جولائی 2003 کا دن عدلیہ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جب ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے معائنہ کے دوران چار جج صاحبان نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی قربانی عدلیہ کی آزادی، سچائی کی سربلندی اور نظام عدل کے تحفظ کی ضامن ہے اور عدلیہ اور بار ایسوسی ایشن شہید ججوں کے صبر و استقلال کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہید ججوں کی قربانی آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :