گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نومنتخب سینیٹر طلحہ محمود کی ملاقات

جمعہ 25 جولائی 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر نومنتخب سینیٹر طلحہ محمود نے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طلحہ محمود فائونڈیشن کے وائس چیئرمین اور پاکستان کے ایمبیسڈر ایٹ لارج مصطفی بن طلحہ ، پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر طلحہ محمود نےخیبر پختون خواہ میں سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے گورنر خیبر پختون خواہ کے تعاون اور کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود اور پیپلز پارٹی کے دیگر سینیٹرز پاکستان میں جمہوری اقدار کی سربلندی ، پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر خیبر پختون خواہ کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔