بھکر،یوم آزادی شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے جامع پلان مرتب دیاگیا

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) جشن آزادی اور معرکہ حق سے تحفظ آزادی تک یوم آزادی شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے جامع پلان مرتب دیاگیا۔جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے ضلع بھکر میں79 واں یوم آزادی کے سلسلہ میں شاندار اور رنگ رنگا تقریبات جشن آزادی پروگرامز کا حصہ ہونگی۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے یکم اگست سے چودہ اگست 2025 تک مختلف النوع تقریبات کا شیڈول ترتیب دیا ہے جن میں ملی نغموں کے مقابلے،تقریری و مضمون نویسی کے مقابلہ جات،ریلیوں کے انعقاد، فلیگ ہوسٹنگ کی مرکزی تقریب،آتش بازی،مختلف سپورٹس ایونٹس،سرکاری و نجی عمارتوں سمیت بازاروں میں خوبصورت چراغاں،سکول و کالجوں میں رنگا رنگ تقریبات، فلاحی سرگرمیاں، یوتھ سیمینارز، خصوصی دعائیہ تقریبات اور شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے پروگرامز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ"یومِ آزادی صرف ایک دن کا نہیں بلکہ یہ اس جدوجہد کی یادگار ہے جس کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن ملا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس آزادی کا تحفظ کریں اور قومی یکجہتی اور وطن کے دفاع کے فروغ کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کےخلاف معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے دوران روایتی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اسکی شر انگیزی کو دنیا کے سامنے عیاں کرکے سفارتی محاذوں پر بھی شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہااس بارجشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے پاکستان کا ہر شہری ملی جوش و جذبہ کیساتھ آزادی کی خوشیاں منائے گھروں پر قومی پرچم لگائیں خوبصورت چراغاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کے جشن آزادی کے پروگرامز میں بھرپور شرکت کریں۔\378