مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری حجم کم رہا

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16300 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی روئی کی خریداری میں کم دلچسپی کی وجہ سے کاروباری حجم کم رہا روئی کے بھاؤ فی من 300 تا 400 روپے کی کمی واقع ہوئی گو کہ صوب سندھ و پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کی وجہ سے جننگ کا تسلسل بگڑتا جا رہا ہے پھٹی کی رسد میں رکاوٹ کی وجہ سے کئی جننگ فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں کچھ فیکٹریاں جزوی طور پر چل رہی ہیں ابھی تک کچھ جننگ فیکٹریوں میں پرانی روئی رکھی ہوئی ہے اس کے سودے فی من 15500 تا 15700 روپے کے بھا ؤپر ہو رہے ہیں ان جننگ فیکٹریوں کے مالکان کو غیر معمولی نقصان اٹھانا پڑا ہے گزشتہ روز رحیم یار خان کے ایک بڑے جنر جن کی 7 جننگ فیکٹریاں ہیں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے 5 فیکٹریاں چلای تھیں کاروبار میں نقصان ہوا ان کے کہنے کہ مطابق اس سال رحیم یار خان میں کم جننگ فیکٹریاں چل پائیں گی گزشتہ دنوں رحیم یار خان کی کچھ جننگ فیکٹریوں نے پرانی روئی فی من 15500 تا 15700 روپے میں فروخت کی تھی جن کو غیر معمولی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس میں کچھ جننگ فیکٹریوں کے مالکان کا بھی قصور ہے جنہوں نے موقع پر روئی فروخت نہیں کی تھی بہر حال لوگوں کا خیال ہے کہ اس سال بھی روئی کی پیداوار گزشتہ سال جتنی ہی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس سال بھی ٹیکسٹائل ملز نے درآمدی روئی میں زیادہ دلچسپی لیتے ہوئے فی الحال تقریبا 10 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کر لئے ہیں۔ٹیکسٹائل سیکٹر کاٹن کی درآمد پر E F S کی سہولت ختم کر کے 18 فیصد سیلز ٹیکس کے اعلان کا انتظار کر رہی ہے یہ ٹیکس وفاقی بجٹ 26-2025 میں پیش کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس سال کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوئی۔صوب سندھ میں روئی کا فی من بھاؤ 16000 تا 16300 روپے پھٹی کا بھاؤ 6600 تا 7000 روپے چل رہا ہے صوب پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 16200 تا 16500 روپے جبکہ پھٹی کا بھاؤ 6500 تا 7200 روپے رہا صوب بلوچستان میں روئی کا بھاؤ 16100 تا 16300 روپے رہا پھٹی کا بھاؤ 6600 تا 7200 روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 16300 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھا ؤمیں مجموعی طور پر استحکام رہا۔ نیو یارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ فی پانڈ 68 تا 70 امریکن سینٹ رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 2024-25 کیلئے 32 ہزار 700 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔