5 آزاد سینیٹرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

خیبرپختونخواہ سے حال ہی میں منتخب ہونے والے سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے ڈیکلریشن بیرسٹر گوہر کو جمع کروا دئیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 جولائی 2025 18:53

5 آزاد سینیٹرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2025ء) 5 آزاد سینیٹرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ، خیبرپختونخواہ سے حال ہی میں منتخب ہونے والے سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے ڈیکلریشن بیرسٹر گوہر کو جمع کروا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دیے۔

(جاری ہے)

جبکہ مراد سعید کی جانب سے تاحال حلف نہ لینے کے باعث تحریک انصاف میں شمولیت کا ڈیکلریشن جمع نہیں کروایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا تھا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئی تھیں۔7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن کامیاب ہوئی تھی جبکہ خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی۔ ٹیکنوکریٹس نشستوں پر ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوئی تھی۔