نیشنل ورک شاپ بلوچستان کے شرکاء کا مظفرآباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری دی

اتوار 27 جولائی 2025 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء) نیشنل ورک شاپ بلوچستان کے شرکاء کا مظفرآباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء ان دنوں آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں، جہاں آج انہوں نے مظفرآباد میں واقع یادگارِ شہداء کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

یادگار پر شہداء کے نام پڑھ کر شرکاء جذباتی ہوگئے اور انہیں وطن کے دفاع میں پاک فوج کی عظیم قربانیوں کا بھرپور احساس ہوا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کا اصل حق اسی وقت ادا کیا جا سکتا ہے جب ہم اپنے ملک کو امن، اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ، مضبوط اور خوشحال پاکستان چھوڑ کر جائیں گے تاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔