ضلع شرقی میں صدر آصف زرداری کی 70ویں سالگرہ پیپلز سیکریٹریٹ میں منائی گئی

صدر پاکستان کی سالگرہ مناتے ہوئے انکی خدمات کا ذکر نہ کریں یہ ممکن نہیں، بی بی کی شہادت کے بعد جب ملک میں ابتر صورتحال تھی غیر یقینی تھی تو انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر نہ صرف ملک کو بحران سے نکالا بلکہ جمہوریت اور بی بی کے میثاق جمہوریت کو بھی عملی شکل دی ، وقار مہدی صدر زرداری نے ملک میں بحالی جمہوریت اورمیثاق جمہوریت کی تاریخ رقم کی،بی بی کے ادھورے مشن کو پورا کیا، یہی سچے اور بے باک لیڈر کی نشانی ہے، سعید غنی

اتوار 27 جولائی 2025 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ ضلع شرقی کے جیالوں نے پیپلز سیکریٹریٹ میں منائی ۔ جس میں جنرل سیکریٹری سندھ و سینیٹرسید وقار مہدی، کراچی کے صدر سعید غنی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید ، شرقی کے صدر اقبال ساند، سرور خان غازی، ریاض بلوچ ، مرزا مقبول، آصف خان ، خالد لطیف، فرخ خان نیاز تنولی ، شرقی شعبہ خواتین کی صدر یاسمین بٹ، سینئرنائب صدر نصرت ڈیپر، فرزانہ مہر، شازیہ مغل، رئیسہ خاتون ، نفیسہ شاہ، غلام سکینہ، فائزہ گبول ، شہنیلہ خانزادہ، لیلی پروین، خدیجہ چانڈیو، حرا فضل و نسرین چند نے مرد آہن محافظ جمہوریت صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ ہم صدر پاکستان کی سالگرہ مناتے ہوئے انکی خدمات کا ذکر نہ کریں یہ ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

بی بی کی شہادت کے بعد جب ملک میں ابتر صورتحال تھی غیر یقینی تھی۔ انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر نہ صرف ملک کو بحران سے نکالا بلکہ جمہوریت اور بی بی کے میثاق جمہوریت کو بھی عملی شکل دی ملک میں انتخابات کو ٹلنے نہیں دیا ۔

جمہوری حکومت قائم کی۔ جس نے پہلی بار پانچ سال مکمل کئے۔ بے گناہ اسیری کاٹی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی شکل میں ملک کا صحیح اور نڈر لیڈر دیا جن میں نا نا ، والدہ اور والد کی تمام خصوصیات ہیں ۔ آصف علی زرداری نے ملک کو مفاہمت کے بادشاہ کی حیثیت سے ہمیشہ بھنور سے نکالا ۔ وہ عظیم رہنما ہیں ہم سب انہیں سلام تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی درازی عمر کے لئے دعا گو ہیں ۔

سعید غنی نے کہا کہ صدر زرداری نے ملک میں بحالی جمہوریت اور میثاق جمہوریت کی تاریخ رقم کی ہے۔ بی بی کے ادھورے مشن کو پورا کیا۔ یہی سچے اور بے باک لیڈر کی نشانی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید ، شرقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کی محافظ ہے صدر زرداری نے اگر جرات مندانہ فیصلے اور بلاول بھٹو کی صورت میں بہترین سفارت کار اور بہترین لیڈر نہ دیا ہوتا تو آج ملک بحران میں ہوتا۔

شرقی کے صدر اقبال ساند نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے آئندہ وزیر اعظم بھی ہمارا اور بلاول بھٹو ہوں گے۔ ، سرور خان غازینے صدر زرداری کو سیاسی جادو گر لیڈر قرار دیا اور انہیں ملک کے لئے نعمت قرار دیا۔ یاسمین بٹ نے کہا کہ خواتین اپنے صدر اور پی پی پی کے رہبر صدر زرداری کو سلام پیش کرتی ہے۔ آج کی حکومت پی پی پی کی وجہ سے قائم ہے۔

ہم ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ ر نصرت ڈیپر، فرزانہ مہر، شازیہ مغل، رئیسہ خاتون ، نفیسہ شاہ، غلام سکینہ، فائزہ گبول ، شہنیلہ خانزادہ، لیلی پروین، خدیجہ چانڈیو، حرا فضل و نسرین چند نے کہا کہ صدر زرداری جرات ہمت اور ملک کے لئے عظیم رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ بلاول بھٹو ملک کی قیادت کریں گے تو معاشی بحران ختم ہوگا۔ نوکریاں ملیں گی۔ سرمایہ کاری آئے گی۔ 20لاکھ گھر بھی انہی کا کارنامہ ہیں ۔ شرقی کے تمام شعبہ جات ونگز اور جیالوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی آخر میں کیک کاٹا گیا۔ شریک چیئرمین وصدر پاکستان آصف علی زرداری کی درازی عمر اور صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔