
راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ،مقتولہ کا مبینہ دوسرا خاوند عثمان پیر ودھائی پولیس کے سامنے پیش
نکاح کے 3 دن بعد 8 سے 10 مسلح افراد ہمارے گھر مظفر آباد آئے اور دھمکیاں دیں، سسر کا بیان سامنے آگیا
اتوار 27 جولائی 2025 17:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گھر آئے مسلح افراد سدرہ کو اپنے ساتھ زبردستی پنڈی لے آئے اور بعد میں قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ مقتولہ کی دوسری شادی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق سدرہ اور عثمان کا نکاح 12 جولائی کو ہوا، نکاح نامے میں خاتون کو کنواری لکھا گیا ہے۔پیر ودھائی پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر کے بیانات کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے جبکہ کل مجسٹریٹ کی موجودگی میں مقتولہ کی قبر کشائی کی جائے گی۔مقدمے میں گورکن، سیکریٹری قبرستان کمیٹی اور رکشہ ڈرائیور پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔واضح رہے کہ حافظہ قرآن سدرہ کے قتل کا واقعہ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں پیش آیا تھا، خاتون کے پہلے شوہر ضیاالرحمن نے مبینہ طور پر قتل کو چھپانے کے لیے تھانہ پیرو دھائی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔21 جولائی کو تھانہ پیر ودھائی میں درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ضیا الرحمن نے موقف اپنایا تھا کہ اس کی شادی 17 جنوری 2025 کو سدرہ سے ہوئی تھی، مدعی نے اپنی اہلیہ پر طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، تھانہ پر ودھائی میں درج ایف آئی آر میں لڑکی کے عثمان نامی شخص سے مبینہ تعلق اور غیر شرعی نکاح کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔مدعی نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا تھا کہ روالپنڈی کی فوجی کالونی کا رہائشی عثمان موقف اپنایا تھاکہ اس کی بیوی سدرہ کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے اور غیر شرعی طور پر اس سے نکاح بھی کرلیا ہے، مدعی نے پولیس نے اپنی بیوی کو بازیات کرانے کی استدعا کی تھی۔دوسری جانب خاتون کے قتل کا فیصلہ کرنے والے مرکزی ملزم عصمت اللہ کی جانب سے ہی اس کی نماز جنازہ پڑھانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزم کی چندہ ماہ قبل بازار میں سرعام فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔ویڈیو میں ملزم کو بندوق سے سر عام ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم عصمت اللہ پیرودھائی میں سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے مقدمے میں بھی ملزم ہے۔ملزم عصمت اللہ خاتون کی لاش چھپا کر دفن کرنے میں بھی ملوث ہے، ملزم لڑکی کی تدفین کے بعد اسکی قبر کا نشان ختم کرنے کے فیصلہ کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھا، ملزم عصمت اللہ نے ہی قرآن حافظ خاتون کا نماز جنازہ پڑھوایا تھا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.