تحریک لبیک کا معروف تاجر کی دوکان پر نامعلوم افراد کے حملے اور تاجر اور اسکے عملے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت

اتوار 27 جولائی 2025 22:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی ناظم اعلی حیدرآباد غلام قادر ملکانی، ممبران ساجد حسین، محمد عمر چشتی،حاجی نذیر شیخ، ایڈوکیٹ ذوالفقار چانڈیو، عبدالجواد منگی، قاضی ناصرالدین، محمد زمان جمیل، تابش حسین،عدیل رضوی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کوہ نور کے علاقے میں معروف تاجر کی دوکان پر نامعلوم افراد کے حملے اور تاجر اور اسکے عملے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ نور چوک پر تاجر کے ساتھ بدمعاشی اور تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی تاجر برادری کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے کبھی ادارے کبھی جرائم پیشہ عناصر تو کبھی بدمعاش عناصر تاجروں کے لیئے وبال جان بن چکے ہیں کوہ نور پر گذشتہ روز چاپان بیٹری کے تاجر اور عملے پر درجنوں افراد کے حملے اور تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد بھرے بازار میں کھلے عام تاجروں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے مگر افسوس پولیس اور انتظامہ تاجروں کو بچانے تک نہ پہنچی جو پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ داخل کرنے اور گرفتاریوں کو یقینی بنائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کی آئندہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔