پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں کی گاڑی فائرنگ ، ڈرائیورزخمی

پیر 28 جولائی 2025 02:55

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں کی گاڑی فائرنگ سے ڈرائیورزخمی ہوگیاذرائع کے مطابق واقعہ تراسی لانڈھی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ڈاکوؤں نے مسافر پک اپ گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور نور احمد شدید زخمی ہو گیا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔