ہارون سرینگر میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

پیر 28 جولائی 2025 16:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے لڈواس ہارون میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔