آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں بارش، دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کا راج

پیر 28 جولائی 2025 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر ، خیبرپختونخوا ، با لا ئی پنجاب اوراسلا م آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لا ہور (ایئر پورٹ 25، سٹی 03)واسا سٹیشن (تاجپورہ ایس ڈی او آفس 21، لکشمی چوک 5، نشتر ٹاؤن 7، چوک ناخدا 6، مغلپورہ ایس ڈی او آفس 3.2،پانی والا تالاب 3.1، سمن آباد ایس ڈی او آفس 2، قرتبہ چوک 2، اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس 1، جیل روڈ 1.5)، قصور 15، سیالکوٹ (سٹی 02) اور خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو45، دالبندین اورسبی میں44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔