Live Updates

کاش آج عمران خان سے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کر سکتا ‘ حماد اظہر

پیر 28 جولائی 2025 20:13

کاش آج عمران خان سے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کر سکتا ‘ حماد اظہر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ دو درویش طبیعت افراد سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور ان کی شفقت کے زیر سایہ رہا ان میں ایک میرے والد اور دوسرے عمران خان ہیں۔

(جاری ہے)

حماد اظہر نے ایکس پر پی ٹی آئی شمولیت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان ،والد میاں اظہر مرحوم اور اپنی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شائع ہونے والی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ والد اللہ کو پیارے ہو گئے اور عمران خان دو سال سے ناحق جیل میں ہیں،کاش آج میں عمران خان سے مل سکتا اور ان کے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کر سکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات