
رانا مشہود خاں کی برٹش ای اسپورٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات،ای سپورٹس کیلئے جامع ماحولیاتی نظام قائم کرنے کی اہمیت پر زور
پیر 28 جولائی 2025 21:24

(جاری ہے)
وفد کا دورہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کے تعاون کا نتیجہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں ای سپورٹس کی ترقی کو مزید آگے بڑھانا ہے۔
ملاقات کے دوران کئی اہم اقدامات پر بات چیت کی گئی جن میں ای سپورٹس کے شعبے کی ترقی کے لئے ایک باقاعدہ پالیسی اور ڈھانچے کی تشکیل شامل تھی۔ رانا مشہود احمد خاں نے ای سپورٹس کے لئے ایک جامع ماحولیاتی نظام قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں تربیت، کیریئر کے مواقع اور انفراسٹرکچر شامل ہوں تاکہ ای سپورٹس پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ایک تسلیم شدہ پیشہ وارانہ راستہ بن سکے۔ انہوں نے گیمنگ اور اینیمیشن کو نوجوانوں کے لئے منافع بخش کیریئر کے مواقع کے طور پر اجاگر کیا۔ملاقات کے ایک اہم حصے میں ذمہ دار گیمنگ اور ذہنی صحت کے موضوعات پر بات کی گئی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے ای سپورٹس کے شعبے میں ذمہ دار گیمنگ کے طریقوں کی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ شعبہ اپنے شرکا کی فلاح و بہبود کو بھی مدنظر رکھے۔ اس موقع پر ہیڈ آف سوشل پالیسی ڈویلپمنٹ، کامن ویلتھ سیکرٹریٹ لین رابن سن نے پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان ای سپورٹس پالیسی کی ترقی کے لئے صحیح اور زیادہ جدید راستے پر گامزن ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گیم ڈویلپمنٹ ایک ابھرتی ہوئی عالمی صنعت بن رہی ہے اور پاکستان نے اس میدان میں پہلے ہی نمایاں کام کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب کا ذکر کیا جو پاکستان کا پہلا قومی ڈیجیٹل ون سٹاپ پلیٹ فارم ہے جو ای سپورٹس اور متعلقہ شعبوں میں نوجوانوں کو مختلف مواقع سے جوڑے گا۔ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو وسائل، سکالرشپس، انٹرن شپ اور ای سپورٹس کے شعبے میں کیریئر کے مواقع ملیں گے جو انہیں عالمی مواقع سے جوڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔رانا مشہود احمد خاں نے ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان میں ای سپورٹس کے شعبے کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری وسائل اور تربیت فراہم کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
-
10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خوارج جہنم واصل ہوئے ، آئی ایس پی آر
-
اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ؛ بھارتی فوجی سہولیات اور مراعات کیلئے سڑکوں پر نکل آئے
-
خیبرپختونخواہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز؛ بھارتی سپانسرڈ 35 فتنۃ الخوارج ہلاک، 12 جوان شہید
-
عالمی دباؤ کے باوجود غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے جاری
-
حکومت سست رفتار انٹرنیٹ اور حائل رکاوٹوں کے بلا تاخیر خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نیٹ کنیکٹوٹی کو یقینی بنایا جائے گا،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا افغان سفارتخانے کا دورہ، زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار
-
لوگوں کو متحد کرنے اور تہذیبوں کو جوڑنے میں فن اور ثقافت کی طاقت اہمیت کی حامل ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
-
’بھوکے پیاسے مر رہے ہیں یہاں پر احساس ختم ہوچکا‘ سیلاب سے متاثرہ شخص جذباتی گفتگو کے دوران آبدیدہ
-
ثناء یوسف قتل کیس میں پیشرفت، ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
-
سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، شرجیل میمن
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ کی ٹیلیفون پر گفتگو،دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.