اسحاق ڈارکی مصری ہم منصب سے ملاقات، دفاع، سرمایہ کاری امور پر تبادلہ خیال

ونوں رہنماؤں کا فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

پیر 28 جولائی 2025 22:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کے سائڈ لائنز ہو ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے خارجہ دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق فریقین کا مستقبل میں اعلیٰ سطح کے تبادلے کرنے پر بھی اتفاق ہوا، مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کو سکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔