وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کی حلقہ انتخاب میں جارحانہ اننگز جاری

مخالف جماعتوں کا صفایا،درجنوں سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

منگل 29 جولائی 2025 16:39

مظفرآباد/نکیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کی حلقہ انتخاب میں جارحانہ اننگز جاری،مخالف جماعتوں کا صفایا،درجنوں سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،بھوئیل اور ٹھنڈی کسی میں کامیاب شمولیتی پروگرام، عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت،نکیال کی چوٹیاں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھیں،جاوید بڈھانوی نے اجارہ دار سیاست کا خاتمہ کر کے حلقہ کے عوام کیلئے یکساں ترقی کے مواقع پیدا کیے ،انتقام اور تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کیا، حلقہ انتخاب نکیال پیپلزپارٹی کے نام ہو گیا،شمولیتی تقریبات میں عوام کا خطاب، وزیر حکومت اور اور ان کے ساتھیوں کاشاندار اور والہانہ استقبال ،تفصیلات کے مطابق وزیر بحالیات آزا د کشمیر حکومت و ممبر اسمبلی حلقہ نکیال جاوید اقبال بڈھانوی نے نکیال سے ن لیگ کی مزید وکٹیں گرا دی، درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن کریلوی خاندان کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نذیر کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی نکیال کو ملی بڑی کامیابی وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی پر اعتماد کا اظہار ،پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں حاجی محمد عالم، راجہ محمد عزیز ،راجہ محمد یونس ،ڈاکٹر سکندر،راجہ محمد خلیل ،راجہ گلزیب ،راجہ شکیل آرزو ،قاری عنایت اللہ ،راجہ لیاقت ،راجہ اسلم ،راجہ ماجد ،راجہ آزاد،راجہ ریاست ،راجہ خالق ،راجہ ارشاد ،راجہ نواز ،حافظ شفیق ،راجہ ولید ،راجہ محبوب ،راجہ شاہپال ،راجہ سلیم ،راجہ پپو ،راجہ گلبہار،راجہ حق نواز ،راجہ گلزار ،راجہ معروف و دیگر شامل ہیں،شمولیتی تقریبات سے خطاب کر تے ہوئے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام احباب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ،انشاللہ نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام ملے گا ،اور ان کی عزت وقار کا بھر پور خیال رکھا جائے گا،حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے بھی کوششیں جاری رہیں گی، دستیاب وسائل سے بروئے کار لاتے ہوئے تمام مسائل عوام دہلیز پر حل کیے جائیں گے،وزیر حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جو ان کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے اپنے منشور کے مطابق عمل پیرا ہے ، روٹی کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کا نعرہ ہے ، یہ سہولیات ہر شہری کو بلا تخصیص ملنی چاہیے،پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار حکومت میں بلا تخصیص کام کیے اور اداروں کے قیام سمیت قومی مفادات کے تحفظ کیلئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی علاقوں اور برادریوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ بھٹو ایک نظریے کا نام ہے، بھٹو خاندان نے جمہوریت اور پاکستان کے دفاع اور سلامتی کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں، آج دفاعی اعتبار سے ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان بھٹو خاندان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، پیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہر فرد ملک کا محافظ ہے ، جس کی جدو جہد کا محور عام عوام کے حقوق ہیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے جن توقعات کے ساتھ آئے ہیں، ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔