
چینی کی قیمت اور دستیابی بحران ، شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے درمیان تنازعہ تاحال حل نہیں ہو سکا
31 جولائی کے بعد مقامی سٹاکس ختم ہو جائیں گے جس کے بعد چینی کی دستیابی مزید محدود ہو سکتی ہے، شوگر ڈیلرز کو چینی 165 روپے پر نہیں مل سکی اس لئے بازار میں آج بھی چینی کی سپلائی معطل رہے گی، سہیل ملک صدر شوگرڈیلرز ایسوسی ایشن کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 29 جولائی 2025
13:32

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ شوگر ڈیلرز اس وقت روپوش ہو چکے ہیں۔شوگر ملز مالکان بحران پر براہ راست مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
سہیل ملک نے خبردار کیا کہ 31 جولائی کے بعد مقامی سٹاکس ختم ہو جائیں گے جس کے بعد چینی کی دستیابی مزید محدود ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک لے جائی جائے تو شاید مسئلہ وقتی طور پر حل ہو جائے لیکن حکومت اور عوام کیلئے یہ ناقابل قبول ہوگا۔سہیل ملک نے یہ دعویٰ کیا کہ کئی شوگر ڈیلرز اس وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر آ جانے کے خدشے کے باعث روپوش ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اتوار بازاروں اور فئیر پرائس شاپس پر چینی 170 روپے میں فراہم کر سکتی ہے لیکن اصل حل مارکیٹ کو آزاد چھوڑنے میں ہے۔ حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کرنے کے باوجود عوام کو سستی چینی میسر نہیں۔لاہور اور اسلام آباد کے بعد اب کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی نایاب ہوگئی ہے جہاں چینی دستیاب ہے وہاں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گزشتہ دنوں حکومت نے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد چینی کی ایکس مل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کی تھیں۔حکومت نے چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے شوگر ملوں کے تمام ذخائر کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر سیکٹر پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں چینی کی قیمتوں اور معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھاکہ اب شوگر ملز کے تمام ذخائر کی مکمل نگرانی کی جائے گی اور چینی کی قلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومتی وزیر کا ملک میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی
-
وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے
-
آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے
-
پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ جبکہ صرف سندھ میں 1 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں
-
ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا
-
کسی عالمی رہنما نے بھارت کو جنگ روکنے کیلئے نہیں کہا
-
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی اپوزیشن کی جانب سے مودی سرکار کے جھوٹ بےنقاب کرنے کا خیرمقدم
-
پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا
-
نریندر مودی کو بھارتی لوک سبھا میں پاکستان کیخلاف کی گئی تقریر کے دوران "جھوٹ جھوٹ" کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا
-
حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.