مظفرآباد میں بڑھتی ہوئی دل کی بیماریاں کینسر اور دیگر موزی امراض پر شدید تشویش

منگل 29 جولائی 2025 17:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) دارالحکومت مظفرآباد میں بڑھتی ہوئی دل کی بیماریاں کینسر اور دیگر موزی امراض پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ راجا ابرار مصطفیٰ نے گزشتہ روز شہر بھر میں ہونے والی اموات و دیگر سے اظہار تعزیت اور عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجا ابرار مصطفیٰ نے گزشتہ دنوں تاجر رہنما عامر یوسف زرگر کی والدہ،خالد اعوان، و دیگر کی ناگہانی وفات پر ان سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی،صدر انجمن تاجران راجا ابرار مصطفیٰ نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی دل کی بیماریاں، کینسر اور دیگر موذی امراض پر گہری تشویش ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے علاوہ اشیائے خوردونوش کا ناقص ہونا اور وائٹنر مافیا کی جانب سے مضر صحت دودھ، دہی آئل کی فروخت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی اپنی ذمہ داریوں کی جانب توجہ دے تو ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے دیگر صوبوں میں ممنوع قرار دی جانے والی مضر صحت اشیائے خوردونوش جس میں گھی، تیل، آئل،مصالحہ جات،ڈبہ بند دودھ،فروزن آئیٹمز و دیگر سامان فروخت کے لیے دارالحکومت ڈویژن مظفرآباد کھلی منڈی کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔جس پر قابو پانے کے لیے انٹری پوائنٹس پر ہی محکمہ فوڈ اتھارٹی کی موجودگی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایسے مکروہ کاروبار سے منسلک لوگ آزاد کشمیر بھر میں داخل ہی نہ ہو سکیں۔