اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے،تیمور سلیم جھگڑا

الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججز آ گئے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیاسے گفتگو

منگل 29 جولائی 2025 17:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہاہے کہ اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پارٹی کی لیڈرشپ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

تیمورسلیم جھگڑانے کہاکہ سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر صرف اتنا کہوں گا کہ کیا اس سے کارکنان خوش ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45میں تبدیلی کر کے ہمیں ہرایا گیا ہے، 180دن میں ٹربیونل کے فیصلے آنے تھے لیکن 540دن گزر گئے۔انہوں نے کہا کہ اب الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججز آ گئے ہیں، عدالت نے اب نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ 5اگست کو احتجاج کیلئے نکلیں گے اور ایک دن یہ جنگ جیت جائیں گے۔