
حکومت کا الیکٹرک بائیکٹس آسان اقساط پر فراہم کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم 14 اگست کو سکیم لانچ کریں گے
1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی،حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار سبسڈی دے گی باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے
فیصل علوی
منگل 29 جولائی 2025
17:10

(جاری ہے)
اس مربوط اور مرحلہ وار حکمت عملی کا مقصد الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی، ماحولیاتی آلودگی میں کمی، اور پائیدار معیشت کی بنیاد رکھنا ہے۔
ذرائع کے مطابق، الیکٹرک بائیکس کیلئے سبسڈی اور اقساط کی تفصیلی سکیم تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک ایسوسی ایشن مل کر اس سکیم کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ہر بائیک اور رکشہ پر 50 ہزار روپے کی حکومتی سبسڈی دی جائے گی۔ اہلیت کی عمر کی حد 18 سے 65 سال مقرر کی گئی ہے۔الیکٹرک بائیک کی متوقع قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی۔ سبسڈی کے بعد بقایا رقم آسان اقساط میں ادا کرنا ہوگی۔17 مقامی کمپنیاں الیکٹرک بائیکس بنانے کیلئے لائسنس حاصل کرچکی ہیں۔اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت نے پانچ سالہ مدت میں 100 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی سال کیلئے 9 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ برسوں میں سبسڈی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ 2027 میں 19 ارب روپے، 2028 میں 24 ارب روپے سے زائد، اور 2029 میں 26 ارب روپے سے زائد سبسڈی رکھی گئی ہے۔حکومت نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی پالیسی اہداف متعین کئے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت سال 2030 تک ملک بھر میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت 2040 تک 90 فیصد وہیکلز کو الیکٹرک بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
دریائے سندھ، ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال برقرار، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
-
سینیٹر شیری رحمان کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم
-
چیف جسٹس پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی ہے، ترجمان سپریم کورٹ
-
گندم کی قیمت پر سٹہ، عوام کی جیبوں سے 40ہزار کروڑ نکال لیے گئے
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی اور بربریت قابلِ مذمت ہے، عبدالعلیم خان
-
سیلاب زدہ علاقوں میں 200 کلوگرام وزنی شخص یا سامان کو اٹھانے کیلئے ایئرلفٹ ڈرون آپریشن شروع ہوگیا
-
وزیراعظم شہبازشریف 15 ستمبر کو قطر میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے
-
دوحہ سمٹ: اسرائیل کی مذمت میں قرارداد زیر غور
-
جرمن شہری قرض لینے پر مجبور، تازہ سروے
-
طاہرمحمود اشرفی کی بشپ آزاد مارشل سے ملاقات،انتہا پسندی کے خاتمے و ملکی استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد پراتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.