ذولفقار علی بھٹو جونیئرکے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں،ترجمان سندھ حکومت

بدھ 30 جولائی 2025 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجونے کہاہے کہ ذولفقار علی بھٹو جونیئرکے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلزہائوسنگ اسکیم کے ذریعے 21 لاکھ گھر متاثرین کو دینے کا تاریخی عمل شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذولفقار علی بھٹو جونیئرکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول پاکستان بی بی آصفہ بھٹو زرداری خود متاثرہ خواتین کو مالکانہ حقوق کے کاغذات دے رہے ہیں، سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے وعدے پر عمل کر رہی ہے ۔

بلند خان جونیجو نے کہاکہ اقلیتوں، خواتین اور خواجہ سرائوں کے حقوق پر سندھ حکومت کی پالیسی واضح ہے، ریکارڈ قانون سازی اور عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا