لدھیانہ، سڑک حادثے میں کشمیری طالب علم جاں بحق، 2شدید زخمی

بدھ 30 جولائی 2025 17:27

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک کشمیری طالب علم جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے ایک بیان میںبتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا کشمیری نوجوانوں کی موٹر سائیکل جس پر وہ سوار تھے ، ایک کار کے ساتھ ٹکرا گئی۔

ٹکراکے نتیجے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے علاقے بارہمولہ پٹن کا رہائشی مدثر احمد جان بحق جبکہ بانڈی پورہ کا رہائشی زاہد احمد اور سوپور کا رہائشی مومن احمد شدید زخمی ہوگئے۔یہ تینوں لدھیانہ کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھے ۔زخمی طلباء زاہد احمد اور مومن احمد کو ایک مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔