بے نظیر بھٹو شہید اکیڈمی نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی ٹرافی انٹرا کیڈمی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا

بدھ 30 جولائی 2025 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)بے نظیر بھٹو شہید اکیڈمی نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی ٹرافی انٹرا کیڈمی گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پررعنا لیاقت علی خان اکیڈمی کو 6.10 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا فائنل کے مہمان خصوصی ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے MD طارق علی نظامانی تھے جنہوں نے سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں نقد و دیگر انعامات تقسیم کئے اس موقع پر بیگم اسماعلی شاہ،ڈاکٹر نگہت عقیل. مریم طارق،غلام محمد خان،محمدحیدر خان، فیصل علی خان،یونس قریشی کے علاوہ کے بی اے اورایس بی اے کے عہدے داران عیسی لیبارٹری کے شاہد احمدخان اور دیگر شخصیات موجود تھیں ونر ٹیم کی جانب سے آمنہ اشرف،عنیقہ آصف نے 4-4 اور عائرہ عمران نے 2 جبکہ رنرٹیم کی جانب سے فاطمہ ادریس، سمر ان لوبانہ اور فاریحہ افضل نے 2.2 پوائنٹ اسکور کئے آمنہ اشرف کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور عنیقہ آصف کو ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا اس میچ میں زاہد ملک، ظفر اقبال، محمد اشرف، انجینئر زین العابدین چنہ، زعیمہ خاتون ، نعیم احمد ، نصرت افضل نے انعامات تقسیم کئے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے طارق علی نظامانی نے کہا کہ کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور دنیا کے بعض ممالک میں ہماری پہچان ہمارے عظیم کھلاڑی ہیں اور میرا ایمان ہے کہ جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتالوں اور قبرستانوں کی تعداد کم ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ مئیر کراچی اور کمشنر کراچی نو جوانوں کو بے پناہ سہولیات مہیا کررہے ہیں اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے اسی سوچ پر یہ ایونٹ کراکے کے اپنا حصہ ڈالا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ انشا اللہ ستمبر اور اکتوبر میں اندرون سندھ بھی گرلز ایونٹ ایس ڈبلیو ایم بی اسپانسر کرے گا انھوں نے غلام محمد خان کو کھیلوں خصوصا باسکٹ بال کے بے مثال فروغ کے لئے خدمات انجام دینے پرزبر دست خراج تحسین ادا کیا بیگم اسماعلی شاہ نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کو بے مثال ٹورنامنٹ کرانے پر زبردست خراج تحسین ادا کیا انہوں نے تالیوں کی گونج میں اعلان کیا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ خاندان KBA کے صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ کی سربراہی میں سندھ اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے اور ہر قسم کا تعاون کرے گا اور نومبر میں ڈاکٹر سید محمد علی شاہ گرلز انٹر کلبز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا�

(جاری ہے)