محکمہ کھیل نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے،سیکرٹری کھیل درا بلوچ

بدھ 30 جولائی 2025 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان درا بلوچ اورڈی جی سپورٹس یاسربازئی نے کہا ہے کہ آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ2025ء کا فائنل کل (جمعہ) کو کھیلا جائے گاجس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی فائنل میچ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ2025ء کا فائنل میچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کہ آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ2025ء میں ملک بھر سے 50سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو رہائش،کھانے، ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ٹورنامنٹ کے مقابلے 15روزتک جاری رہے جس میں شائقین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میچز دیکھنے کیلئے محکمہ کھیل کی توقع سے زیادہ شائقین آئے جنہیں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلزآج کھیلے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ2025ء کا فائنل کل(جمعہ) کو شام ساڑھے 6بجے ایوب کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی ہونگے جبکہ صوبائی وزرائ ،ارکان اسمبلی بھی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اختتامی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی اور مشیر کھیل مینا مجید کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کھیل نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے جلد ہی ڈسٹرکٹ کی سطح کی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد بلوچستان گیمز کا انعقاد کریں گے۔