بانی پی ٹی آئی کا دور گوگی بشری ،فارن فنڈنگ ،توشہ خانہ ،190ملین پائونڈ جیسی شرمناک کہانیوں کا دور تھا ‘ اختر اقبال ڈار

بانی پی ٹی آئی پاکستان سے مخلص نہیں ،اس کو اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا ، آزادی کے نعرے ڈھونگ ہے‘ چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی

بدھ 30 جولائی 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ غلامی نامنظور آزادی جیسے نعرے لگاتے ہوئے اپنے بیٹوں کو اپنی آزادی کیلئے امریکہ سے بھیک منگوانے جیسے ڈرامے ایک مکار عیار ہی کرسکتاہے ،ڈرامے باز بانی پی ٹی آئی پاکستان سے مخلص نہیں ہے اور اس کو اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا ، آزادی کے نعرے ایک ڈھونگ اور نوجوان نسل کی بربادی ہیں جس کو معصوم نوجوان نسل سمجھ نہیں پارہی ۔

اپنے بیان میں اختر اقبال ڈار نے کہاکہ روٹی کسی کی ،گاڑی کسی کی ،پیسہ کسی کا ،بیٹے کسی کے اور منافقانہ غلیظ سیاست بانی پی ٹی آئی کی اس تصویر کو دیکھتے ہوئے سنتے ہوئے جو سمجھ نہیں پارہے وہ عقل کے ناخن لیں اور دیکھیں کہ ریاست مدینہ بن گئی تھی ،کرپشن کا خاتمہ ہو گیا تھا ،امریکہ سے آزادی مل گئی تھی ،آئین و قانون جمہوریت کی بالادستی تھی کچھ بھی نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کا دور گوگی بشری ،فارن فنڈنگ ،توشہ خانہ ،190ملین پائونڈ جیسی شرمناک کہانیوں کا دور تھا اور اب بھی خیبر پختوانخواہ میں 13سال گزرجانے کے بعد کرپشن میں لتھڑی ہوئی کہانیاں سامنے آرہی ہیں جبکہ خود کو ایماندار کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے شوکت خانم ہسپتال کے آڈٹ پر 2010سے حکم امتناعی لے رکھا ہے اور آج بھی کسی قسم کا آڈٹ کروانے کو تیار نہیں ہے ۔