فلسطین میں مظالم کی انتہا ہوچکی مسلم حکمراں خائف ہیں انہیں اپنے ایمان سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کیلئے قطارمیںلگے نہتے لوگوں پر حملے کرکے کھلی دہشتگردی وبربریت کررہا ہے،شاداب رضا نقشبندی

بدھ 30 جولائی 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا فرض ہے ،شریعت اور ملک کے آئین سے انحراف کرنیوالوں کو آئین کی گرفت میں لانا ہوگا ،ہمارے اکابرین نے اسلام مخالف ہرفتنے کے خلاف ہر سطح پر علم جہاد بلند کیا ہے ،مسلم حکمران اگر انسانیت کے ناطے یہود ونصاری کے سامنے کھڑے ہوجائیں تو غزہ جنگ ختم اور ظلم بند ہوسکتا ہے ،فلسطین میں مظالم کی انتہا ہوچکی مسلم حکمراں خائف ہیں انہیں اپنے ایمان سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے، اقوام متحدہ یا عالمی عدالت انصاف غزہ جنگ بندی اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے دکھاوے کے فیصلے کرتے ہیں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور عالمی عدالت کے فیصلوں پر عمل نہیں کروارہے ،اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہوگیا بلکہ اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی بناہوا ہے ،فلسطین وغزہ میں غزائی قلت کی وجہ سے روزانہ اموات ہورہی ہیں ،اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کیلئے قطارمیںلگے نہتے لوگوں پر حملے کرکے کھلی دہشتگردی وبربریت کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺکے منکر قادیانیوں سے نرم گوشہ رکھنا دین اور آئین سے بغاوت ہے ،مسلمان کٹ تو سکتے ہیں مگر ناموس رسالت ﷺپر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ،ناموس رسالت ہمارا ریڈ زون ہے کسی کو ختم نبوت ﷺپر شب خون مارنے نہیں دینگے ،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے گلی ،محلوں ،سڑکوں اور پارلیمنٹ تک ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کلمہ حق بلند کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے لگتا ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے اس کو مسلم نسل کشی کا لائسنس دیا ہوا ہے ،فلسطین وغزہ کے مسلمانوں پر غذائی قلت کو جنگی جرائم کے طور پر اسرائیل استعمال کررہا ہے ،انسانی حقوق کے علمبردارغزہ کی صورتحال پر خاموش تماشائی کیوں بنے ہوئے ہیں ،سلامتی کونسل ،عالمی عدالت اور عالمی برادری کو فلسطین وغزہ کے مظلوم دودھ پیتے بچوں کی چیخیں کیوں سنائی نہیں دے رہی،اسرائیل کا انجام انشا اللہ عبرتناک ہوگا ،پاکستان کے عوام فلسطین کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور مسلم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں فلسطین وغزہ میں غذا،ادویات دودھ اور ضرورت کی اشیا پہنچانے کیلئے اقدامات کریں ،اسرائیل انسانی امداد میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرئے تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے ۔