فلم’’سکندر‘ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر

ہماری اسکرپٹس کا پہلے انگریزی، پھر ہندی میں ترجمہ کیا جاتا ہے، اے آر مروگادوس

جمعرات 31 جولائی 2025 11:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)بالی وڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کی باکس آفس پر غیرمتاثرکن کارکردگی پر ڈائریکٹر نے انوکھی وضاحت دیدی۔سلمان خان کی فلم’’سکندر‘‘، جس سے بڑے پیمانے پر کامیابی کی امید کی جارہی تھی، باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔فلم میں نہ صرف سلمان خان جیسا سپر اسٹار شامل تھا بلکہ رشمیکا مندنا کی مقبولیت اور ہدایتکار اے آر مروگادوس کا نام بھی اسے مضبوط بنیاد فراہم کر رہا تھا، تاہم توقعات کے برعکس فلم ناظرین کو متاثر نہ کر سکی۔

اب خود اے آر مروگادوس نے فلم کی ناکامی پر لب کشائی کی ہے اور اس کی بڑی وجہ خود کو ہندی زبان نہ آنے کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک حالیہ انٹرویو میں اے آر مروگادوس نے کہا کہ کہ جب ہم اپنی مادری زبان میں فلم بناتے ہیں تو ہمیں موضوع پر کمان حاصل ہوتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، کون سی چیز مقبول ہے اور اس زبان کے بولنے والے کس ٹرینڈ کو فالو کررہے ہیں، لیکن جب ہم زبان بدلتے ہیں تو ہم یہ نہیں جان پاتے کہ نوجوان اس زبان میں کیا انجوائے کر رہے ہیں انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اسکرپٹ کے ترجمے کا عمل فلم کی اصل روح کو ختم کردیتا ہے، جب ہم اسکرپٹ لکھتے ہیں تو پہلے اسے انگریزی میں ترجمہ کیا جاتا ہے، پھر دوبارہ ہندی میں، اس عمل سے جذبات اور مفہوم کا تسلسل متاثر ہوتا ہے اور ہم ہندی زبان بولنے سمجھنے والے فلم بینوں کے تقاضوں کو صحیح طور پر نہیں سمجھ پاتے۔

متعلقہ عنوان :