
ْبی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے درمیان قریبی روابط قائم ہیں ، سلامتی کونسل کی رپورٹ میں انکشاف
دہشت گرد گروہ اب ایک دوسرے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں،رپورٹ
جمعرات 31 جولائی 2025 16:00
(جاری ہے)
یہ واقعہ بی ایل اے کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیت اور بے رحمی کا مظہر قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے پاس اس وقت تقریبا 6ہزار مسلح جنگجو موجود ہیں جنہیں افغان طالبان کی "عبوری حکومت سے لاجسٹک اور آپریشنل مدد حاصل ہے تاہم اس رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ افغان طالبان کے اندر اس تعلق پر اختلافات موجود ہیں ، کچھ حلقے ٹی ٹی پی سے فاصلہ اختیار کرنے کے حق میں ہیں تاکہ علاقائی تعلقات بہتر بنائے جا سکیں۔
رپورٹ میں داعش خراسان (ISIL-K) کو خطے اور دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ گروپ کے پاس لگ بھگ 2ہزار جنگجو ہیں جو نہ صرف افغانستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں متحرک ہیں بلکہ وسطی ایشیائی ریاستوں اور روسی قفقاز سے بھی بھرتیاں کر رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ داعش خراسان نے بچوں کو خودکش حملوں کی تربیت دینا شروع کر دی ہے، جہاں 14 سالہ کم عمر لڑکوں کو تیار کیا جا رہا ہے اور خواتین بھی اب سرحد پار کرنے کی کوششوں میں شامل ہیں، جن میں زیادہ تر جنگجوں کی بیویاں ہیں۔رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل کے حملے کا بھی ذکر کیا گیا تاہم اس پر کوئی رائے نہیں دی گئی۔ دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نے ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی مگر بعد میں اس دعوے کو واپس لے لیا۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے دہشت گرد گروہوں کے لیے نرم رویہ اپنا رکھا ہے جس سے القاعدہ، ٹی ٹی پی اور داعش جیسے گروہ کھلے عام سرگرم ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ علاقائی کشیدگی برقرار رہی تو دہشت گرد گروہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر مزید حملے کر سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چارلی کرک کا قتل ایک المیہ لیکن سیاسی مباحثے کو دبانا نہیں چاہیے،اوباما
-
چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
-
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
-
ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
-
لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.