شکایات کا ازالہ کرنا صوبائی محتسب پنجاب کی اہم ذمہ داری ہے،ایڈوائزر

جمعرات 31 جولائی 2025 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ایڈوائزرصوبائی محتسب پنجاب محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ شہریوں کی سرکاری اورغیرسرکاری محکموں کے خلاف شنوائی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ان کی تکالیف کو دور کیا جا سکے اورشکایات کا ازالہ کرنا صوبائی محتسب پنجاب کی اہم ذمہ داری ہے ،شہری اپنی شکایات بذریعہ موبائل ہمارے رجسٹرآفس بھیج سکتے ہیں ۔

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سعید الطاف آغا نے کہا کہ چیمبر کا مقصد جہاں خواتین ممبر کا ملکی اور غیر ملکی سطح پر مصنوعات کے ذریعے معاشی استحکام کے لیے اقدامات کو یقینی بنانا ہے وہاں مظلوم مرد و خواتین کی دادرسی کے لیے بھی اہم کردارادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام صوبائی محتسب پنجاب کے تعاون سے آپ کی شنوائی آ گاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کی صدر فرح ثاقب نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کا مظلوم عوام کی دادرسی کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ سینئر نائب صدر نادیہ وسیم نےسٹیٹ بینک اف پاکستان ملتان کی ڈائریکٹر کرن امجد کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینارمیں حمزہ نعیم،کامل رضوان،عائشہ صاحبہ، تہمینہ منیز،رابعہ کھنڈ،عائشہ یسین،شاہزانہ آصف،فلزاممتاز،رفعت فیصل،قرۃ العین،سیرت فاطمہ،خالدہ جاوید،اسیہ شفیع،صدف ظہور،فوزیہ شیخ،انعم ضیاء ودیگرنےشرکت کی ۔