آل ٹریڈرزفیڈریشن ایبٹ آباد کےنومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب

جمعرات 31 جولائی 2025 17:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ نے آل ٹریڈرزفیڈریشن ایبٹ آباد کےنومنتخب عہدیداران سے حلف لے لیا ۔ تقریب میں انجمن تاجران کے صوبائی صدر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے سابق مشیر ملک مہر الہی،رکن صوبائی اسمبلی شازیہ جدون ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یارطورو،چیئرمین الیکشن کمیشن اے ٹی ایف سید فرمان شاہ ،جماعت اسلامی ہزارہ کے امیر عبدالرزاق عباسی،مانسہرہ سمیت ہزارہ کے دیگر اضلاع سے انجمن تاجران کے صدور اور جنرل سیکرٹریز ،عوامی اتحاد کے کامران احمد ایڈووکیٹ،ایبٹ آباد بزنس کونسل کے چیئرمین وسیم علی ملک ،سابق صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن حاجی سلطان نواز اعوان ،سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سردار محمد سلیم کے علاوہ مختلف بازاروں کے صدور ،جنرل سیکرٹریز شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے مرکزی صدر محمد اجمل بلوچ ،صوبائی صدر ملک مہر الہی ،نو منتخب صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد سردار شاہنواز ،جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون ،ہزارہ کے صدرخورشید اعظم،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین شیخ نثار احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ،صوبائی صدر ملک مہر الہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ تین برس میں 70 فیصد خریداری میں کمی آئی ہے،عام آدمی میں قوت خرید کم ہوئی ہے،ملک بھر تاجروں کی قیادت مضبوط ہے،جیلوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،کامیابی کے لئے اتحاد واتفاق کا دامن تھامے رکھیں۔

قبل ازیں مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کو انجمن تاجران مانسہرہ کے صدر ملک شکیل اعوان نے ہزارہ کی روایتی پگڑی بھی پہنائی۔تقریب میں مہمانوں کو آل ٹریڈرز فیڈریشن کی جانب سے یادگاری شیلڈذ بھی دی گئی۔