علمائے کرام اور مشائخ عظام نے پاکستان کے قیام میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،طارق حسن

جمعرات 31 جولائی 2025 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ علما و مشائخ کی( ق )لیگ میں شمولیت نیک شگون ہے کیونکہ پاکستان کے حصول میں علما و مشائخ نے ہر اول درجے کا کردار ادا کیا اب ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مسلم لیگ کی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں عملی کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں پیر صوفی سید مسرور ہاشمی.

علامہ محمد خالد قادری. علامہ محمد مظہر الدین اشرفی رحمانی. مولانا محمد شارق. قاری شفقت اللہ قادری دیگر کی شمولیت کے موقع پر کیا. اس موقع پر صوفی سید مسرور ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں دو قومی نظریہ تحت اپنی منزل کی جانب گامژن ہے اور قومی یکجہتی کی علامت ہے جسں میں ہر محب وطن کو عزت و وقار دی جاتی ہے اس لئے مسلم لیگ ق میں ساتھیوں سمیت شمولیت کی ہی.

اس موقع پر علامہ محمد خالد قادری. علامہ حافظ مظہر الدین اشرفی رحمانی نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان بنانے والی جماعت ہے پہلے بھی ہمارے اکابرین نے پاکستان بنایا اب بقائے پاکستان کے لئے عملی جدوجہد کرینگی. اس موقع پر مسلم لیگ ق صوبہ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہ علمائے کرام و مشائخ عظام سمیت عوام کی مسلسل شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ عوام مسلم لیگ پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہیں مسلم لیگ بلاتفریق عوامی مسائل حل کرئے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ق لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو صوبہ سندھ بلخصوص کراچی میں مزید فعال و منظم کرینگے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ.

اطہر بقائی نے کہا کہ علما و مشائخ کی ق لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے اور انکی شمولیت سے مسلم لیگ ق مزید مضبوط ہوگی۔