پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں مقررہ مدار میں داخل
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہونے کی تصدیق، یہ واقعہ نہ صرف تکنیکی کامیابی ہے بلکہ ایسا لمحہ ہے جو ہمارے قومی جذبے کو بلند کرتا ہے اور چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط بناتا ہے،احسن اقبال
فیصل علوی
جمعہ 1 اگست 2025
12:48
(جاری ہے)
یہ لانچنگ سپارکو، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اور مائیکروسیٹ چین کے باہمی تعاون سے عمل میں آئی ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرنے کے لیے امیجنگ کی سہولت فراہم کرے گا، یہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کے وسائل کے انتظام، زرعی نقشہ سازی اور جنگلات کے کٹاؤ کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیاتھا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیاتھا۔سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔چین نے جمعرات کی صبح جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان میں واقع شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائژو-1A کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-01 کو کامیابی کے ساتھ پاکستان کی خلائی تحقیقاتی تنظیم ”سُپارکو“ کے تعاون سے خلا میں مقررہ مدار میں بھیج دیاتھا۔ یہ سیٹلائٹ قومی اراضی کے سروے، آفات کی پیش گوئی اور بچاؤ و امدادی سرگرمیوں جیسی خدمات فراہم کرنے کا کام انجام دے گا۔سیٹلائٹ لانچنگ کی مرکزی تقریب کراچی میں سپارکو کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جہاں قومی خلائی پالیسی اور ویژن 2047 کے تحت اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا گیا۔ سپارکو نے اس منصوبے کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
کیا کچی بستیوں کے 1.1 ارب مکینوں کو مناسب رہائش دینا ممکن؟
-
وسطی افریقہ: ایبولا وائرس پھیلاؤ عالمی صحت عامہ کے لیے وجہ تشویش قرار
-
پاکستان: یو این ادارے کی مدد سے خضدار میں جیل اصلاحات
-
رہائش اور موسم کے بڑھتے مسائل کے درمیان باکو میں ورلڈ اربن فورم شروع
-
عالمی تجارت میں خلل لاکھوں لوگوں کو غربت کی طرف دھکیل سکتا ہے
-
متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق
-
سندھ طاس معاہدہ، ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ، بھارت کی جانب سے پانی کنٹرول کرنے کی صلاحیت پر حدود برقرار
-
سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں چاند نظر آنے کا اعلان
-
ملک میں 10ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیرملکی سرمایہ 218 فیصد بڑھ گیا
-
سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کے گھر پر فائرنگ
-
رویت ہلال کمیٹی کا ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان، پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی
-
ان افراد کے نام جانتاہوں، جوپنکی سے منشیات خریدتے تھے، تاہم فی الحال کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں چاہتا،سینئروزیرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.